بیوی بچوں کے قاتل کی سزائے موت برقرار

0
57

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی ۔عدالت نے سزائےموت کےفیصلہ کی توثیق کردی۔

جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دورکنی بنچ نےاپیل پرسماعت کی۔

مجرم کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ مجرم جابر حسین کو ماتحت عدالت نےقانون کے خلاف سزا سنائی،موقع پر کوئی چشم دید گواہ موجود نہیں تھا لہذا عدالت سیشن جج کےفیصلے کوکلعدم قرار دے۔

ہمایوں اسلم ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے کہاکہ مجرم نے اپنی بیوی سمیت تین بچوں کو قتل کیا،چوتھا بچہ زخمی ہوا،اس مقدمہ کا مدعی بھی وہ زخمی بچہ ہے،ایڈیشنل سیشن جج نے 29 نومبر 2019 کو مجرم کو سزائے موت کا حکم سنایا،مجرم کے خلاف تھانہ کوٹ رادھا کشن ضلع قصور میں 13 مارچ 2019 کو یہ مقدمہ درج ہوا تھا۔

Leave a reply