نئے حلف لینے والے ججز کو چیف جسٹس کا اہم پیغام

0
53

ہاٹ لائن نیوز : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مھجے انتہائی خوشی ہے کہ آپ ایک نئی زندگی کے حصہ میں شامل ہورہے ہیں ، میں یہ کہنا چاہتا ہوں اللہ پاک نے اپکو انصاف کے لیے چنا ہے ۔

آپکو اس معاشرے میں عزت واحترام سے دیکھا جائیگا اپکو اللہ نے عزت دی ہے ،آپ اس کی عزت اپنے فیصلوں سے برقرار رکھتے ہیں

سب سے پہلے اللہ نے انصاف کرنے والے لوگوں سے پوچھنا ہے ، میں اپکو نصحت کرتا ہوں کہ آپکے اہل خانہ اور آپکو اس عہدے کی اہمیت کو جاننا ہے ، آپکا یہ امتحان ہے جو آج سے شروع ہوگیا ہے۔

اپنے اس عہدے کی حفاظت کرنی ہے ، فیصلے محنت سے ٹھیک ہوسکتے ہیں ، آپکی شحصیت اگر خراب ہوتی ہے تو وہ ٹھیک نہیں ہوسکتی فیصلے ٹھیک ہوجاتے ہیں ، میں اپنی زندگی کو جیسے بیان کر رہا ہوں میں نے ایسے ہی زندگی گزاری ہے ، میں نے کبھی کسی کے دباو سے فیصلے نہیں کیے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ آپ اپنے عزیز رشتہ داروں کو بتا دیں کہ فیصلے میرٹ پر ہونگے ، آپکو سب کو جواب دینا آنا چاہیے کہ فیصلہ سفارش سے نہیں میرٹ سے ہونگے ۔

Leave a reply