ریسٹورنٹ کے کھانے سے 35 افراد کی طبیعت بگڑ گئی

0
33

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے سے 35 افراد بیمار ہوگئے۔

ریسٹورنٹ کے کھانے سے 35 افراد کوفوڈپوائزنگ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 28 کی حالت تشویش ناک ہے۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلیے ہنگامی بنیادوں پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں متاثرہ افراد کا علاج جاری ہے۔

ریاض میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ متاثرہ ریستوراں کی تمام مقامی شاخیں بند کر دی گئی ہیں ، سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوڈ پوائزننگ کیوجہ جاننے کیلیے تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a reply