بجلی کےبلوں پرسیلزٹیکس کیوں لگتاہے ؟

0
88

ہاٹ لائن نیوز : سیلز ٹیکس کی بجلی بلوں کے ذریعے وصولی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے ایف بی آر سے تفصیلی جواب طلب کر لیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے مختلف درخواستوں پر سماعت کی ، لاہور ہائیکورٹ میں مختلف سٹیل ملز نے بجلی بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس وصولی کے خلاف درخواستیں دائر کی ہیں ۔

درخواست میں وفاقی حکومت،ایف بی آر اور ڈسکوذ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف بی آر بجلی کے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے،قانون کے تحت سیلز ٹیکس بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول نہیں کیا جا سکتا،عدالت بجلی کے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس وصولی کو کلعدم قرار دے ۔

ایف بی آر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ بجلی کے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس وصولی نہیں کر رہے ، سیلز ٹیکس بقایاجات نہ دینے والوں کے بجلی کنکشن منقطع کرنے کا مراسلہ جاری کیا ہے،مراسلہ سیلز ٹیکس سپیشل پروسیجر 2007 کے تحت جاری کیا،سیلز ٹیکس وصولی سے قبل ہی اسے چیلنج کر دیا گیا ہے ۔

وکیل سٹیل ملز نے کہا کہ 2019 میں ان رولز کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔

عدالت نے ایف بی آر سے استفسار کیا کہ ایف بی آر وصولی کسی اور قانون کے تحت کر لے،ایف بی آر کے پاس مقدمہ درج کرنا،اکاونٹ منجمد کرنے سمیت بہت سارے اختیارات ہیں ، بتایا جائے کہ کیا ایف بی آر کو اس طرح سیلز ٹیکس وصول کرنے کا اختیار ہے یا نہیں ۔

Leave a reply