مسلح قبائلی تصادم میں 6 افراد جاں بحق

0
62

ہاٹ لائن نیوز : سندھ کے علاقے گھوٹکی میں سرحدی پولیس اسٹیشن کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سرحدی تھانے کے علاقے مسکن ساوند گاؤں میں مسلح افراد نے مخالفین پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو قبائل ساوند اور سندرانی کے درمیان تنازع کی علامت ہے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس ہے۔

Leave a reply