سعودی خاتون : ملزم شادی کے ثبوت فراہم نہ کر سکا

0
26

ہاٹ لائن نیوز : ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی سے بازیاب ہونے والی سعودی خاتون کو وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔ خاتون کو اغوا کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم وہ شادی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون اور ملزم کی ملاقات سعودی عرب کےایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں ہوئی۔ اسلام آباد کی عدالت نےملزم کو3روزہ ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کر دیا۔ وہ پیر کو دوبارہ عدالت میں پیش ہوگا۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ جب خاتون اور ملزم کو اسلام آباد منتقل کیا جا رہا تھا تو ملزم نے دعویٰ کیا کہ دونوں کی شادی ہو چکی ہے تاہم وہ شادی کا ثبوت پیش نہیں کر سکا۔

ذرائع کیمطابق پولیس نے اس کیس میں شادی شدہ خاتون کیساتھ جنسی تعلقات قائم کرنیکی شق بھی شامل کی ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر نے2طلاقیں دی ہیں اور تیسری کیلیے قاضی سے رجوع کیا ہے۔

سعودی سفارتخانے کے اہلکار بدر الحریبی نے 18 اپریل کو اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون کے اغوا کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کرایا، مقدمہ درج ہوتے ہی اسلام آباد پولیس نے خاتون کی تندہی سے تلاش شروع کردی۔ دونوں کو موبائل فون لوکیشنز کی مدد سےٹریس کیا گیا۔ انکے فون کے مقامات بدلتے رہتے ہیں۔ آخر کار لاڑکانہ کے مقام کی بنیاد پر تلاش شروع کر دی گئی اور اس کوحراست میں لے لیا گیا۔

یاد رہے کہ ملزم کےوالد نے بتایا تھا کہ ایک سال قبل خاتون اپنےبیٹے کیساتھ آئی تھی تاہم پھر اسکوگمراہ کرکے واپس بھیج دیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ عبدالواحد شادی شدہ ہیں اور انکی ایک بیٹی ہے۔

Leave a reply