جناح ہاوس کیس 3 بھائیوں کی ضمانتیں کیسے ہوئی منظور

0
65

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار 3 بھائیوں کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے ملزم وقاص ،ولید رضا اور فیضان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی ہے، عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی ہیں۔

درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے دلائل دیے ،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی، جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤکا مقدمہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے درج کیا ہوا ہے۔

Leave a reply