ارکان اسمبلی کو باڈی گارڈ مل گئے

0
42

ہاٹ لائن نیوز :برطانیہ میں شدت پسندی کے خدشات بڑھ گئے اور پہلی بار ارکان پارلیمنٹ کو باڈی گارڈز فراہم کر دیے گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کی تینوں خواتین ارکان کو گارڈز، گاڑیاں اور ڈرائیور فراہم کر دیے گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

برمنگھم سے لیبر ایم پی پریت گل کے مطابق جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنا معمول بن گیا ہے اور غزہ کے تنازع کے بعد بدسلوکی میں اضافہ ہوا ہے، یہ رویہ ناقابل برداشت ہے۔

وزیر اعظم رشی سونک نے بھی سیاست میں بڑھتی نفرت پر اپنی تشویش کا اظہار کیاہے۔

Leave a reply