لونگ کی جادوئی خصوصیات

0
62

ہاٹ لائن نیوز : لونگ کو گرم مصالحہ سمجھاجاتا ہے لیکن اسکے فوائد حیرت انگیز ہیں۔

رات کو سوتے وقت لونگ کا استعمال آپ کو پر سکون نیند دے گا۔ لونگ میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں جس کا مطلب ہے کہ لونگ میں بیکٹیریا سے لڑنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور آپ اسے گلے کی خراش کو دور کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

لونگ سوزش کو بھی کم کرتی ہے اور آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے۔ لونگ میں پیٹ کے مسائل کو حل کرنے کی خاصیت بھی ہوتی ہے، اس لیے ان کے استعمال سے آپ نظام ہاضمہ کی صحت کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ، اس کے اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی وجہ سے، اسے سانس کی بدبو دور کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Leave a reply