بارشوں نے تباہی مچا دی ، 700 مکانات تباہ

0
50

ہاٹ لائن نیوز : انڈونیشیا میں کئی روز سے جاری بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔

ہفتے کے روز انڈونیشیا کے صوبے مغربی سماترا میں بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 7 لاپتہ ہیں۔ اس کے علاوہ 70 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

گزشتہ ہفتے سے ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں صوبائی دارالحکومت پڈانگ سمیت دیگر علاقوں میں کم و بیش 700 مکانات تباہ اور کئی پلوں اور اسکولوں کو نقصان پہنچا جب کہ 113 ہیکٹر زرعی اراضی بھی متاثر ہوئی۔

انڈونیشیا کی ریسکیو ایجنسی کے مطابق 150 ریسکیو اہلکار لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

Leave a reply