چار انچ دیوار کا جھگڑا ؛ 1 جاں بحق ، 3 زخمی

0
60

ہاٹ لائن نیوز : رحیم یار خان میں زمین کے تنازع کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں چار انچ دیوار کی تعمیر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے زیر تعمیر مکان کی 4 انچ دیوار کی تعمیر کے تنازع پر فائرنگ کی۔ اسد رفیع نامی ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فائرنگ کا واقعہ شہر کی حدود بھٹہ کالونی میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Leave a reply