پاکستان کے 14ویں صدر نےعہدےکاحلف اٹھا لیا

0
48

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کے 14ویں صدر آصف علی زرداری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر عارف علوی، نواز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو زرداری ، بلاول بھٹو نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھی تقریب میں شرکت کی جب کہ صوبائی گورنرز اور غیر ملکی سفارت کاروں نے بھی شرکت کی۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے نومنتخب صدر آصف علی زرداری سے حلف لیا۔ انہوں نے اپنے عہدے کا حلف انگریزی زبان میں اٹھایا۔

Leave a reply