آئینی عدالت کا فیصلہ، تعمیراتی صنعت کے لیے خوشخبری

0
15
آئینی عدالت کا فیصلہ، تعمیراتی صنعت کے لیے خوشخبری

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 7E کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت کی جانب سے اس شق کی بحالی کے لیے دائر تمام اپیلیں مسترد کر دیں۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ سیکشن 7E آئین سے مطابقت نہیں رکھتا، جس کے بعد اس قانون کے تحت کیے گئے اقدامات اور وصولیاں بھی قانونی حیثیت سے محروم ہو گئی ہیں۔

یاد رہے کہ سیکشن 7E کے تحت زیر تعمیر عمارتوں اور بعض جائیدادوں پر مخصوص ٹیکس عائد کیا گیا تھا، جس پر رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ حلقوں نے اعتراضات اٹھائے تھے۔

اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ، بلوچستان ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ اس قانون کو غیر قانونی قرار دے چکی تھیں، جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے اسے آئین کے مطابق قرار دیا تھا۔ مختلف عدالتی فیصلوں کے بعد معاملہ وفاقی آئینی عدالت میں زیر سماعت آیا تھا۔

قانونی اور کاروباری ماہرین کے مطابق فیصلے سے رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات بڑھنے کی توقع ہے، جبکہ اس سے متعلق ٹیکس تنازعات میں بھی کمی آ سکتی ہے۔

Leave a reply