پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

0
0
پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 336 روپے فی تولہ ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 914 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 94 ہزار 663 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت 69 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 378 ڈالر ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی نظر آئے، جہاں سونے کی قیمت میں ایک ہی روز نمایاں اضافہ ہوا۔

Leave a reply