پولیس افسر کی فیملی کو حادثہ

0
102

ہاٹ لائن نیوز : کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے میں کار اور گاڑی کے درمیان تصادم ہوا۔ حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ٹریفک حادثے میں دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے تاہم ایک خاتون ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

ڈی آئی جی پولیس کی فیملی فارچیونر گاڑی میں سفر کر رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا، جس کا ڈرائیور بھی زخمی ہو گیا۔

ٹریفک حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Leave a reply