چھوٹی الیکٹرک کاروں کی فروخت میں ہوشربا اضافہ

0
35

ہاٹ لائن نیوز : چین کے کئی چھوٹے شہروں میں چھوٹی الیکٹرک کاروں کی بہار آ گئی ہے ۔

چین الیکٹرک کاروں کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے۔ چین کی حیرت انگیز الیکٹرک کاریں مغربی دنیا میں طوفان برپا کر رہی ہیں۔

بہت سے یورپی اور امریکی کار ساز اداروں کا کہنا ہے کہ چینی الیکٹرک کاروں کے سیلاب کو روکنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

چین نے بیرونی منڈیوں کے ساتھ ساتھ اندرون ملک بھی الیکٹرک کاروں کو مقبول بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ کم آمدنی والے لوگوں کے لیے تیار کی گئی چھوٹی الیکٹرک کاریں چین کے درجنوں شہروں میں نمودار ہوئی ہیں۔

لوگ چھوٹی الیکٹرک کاروں کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ وہ ماحول دوست، سکون برقرار رکھنے میں آسان ہیں۔

Leave a reply