میو ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی معطل

6
264

(ہاٹ لائن نیوز) میو ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی معطل ہو گئی۔ ایم ایس مریضوں کو صحت کارڈ پر ادویات حاصل کرنے کا مشورہ دینے لگے۔

تفصیل کے مطابق محکمہ بیت المال نے 70 کروڑ کے فنڈز کاٹ کر 35 کروڑ کر دئیے۔ بیت المال نے کیسنر کے مریضوں کی ادویات کے فنڈز میں کمی کر دی۔ میو ہسپتال کو ایک کروڑ 7 لاکھ کی بجائے صرف 70 لاکھ موصول ہوئے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر مریض کو ایک بار کیمو تھراپی کے لئے 30 ہزار سے زائد کی ادویات خریدنی پڑتی ہیں۔ ایک مریض کو کم از کم 6 ماہ میں تقریباً 6 بار ہی کیمو کروانی پڑتی ہے۔

مریض نے میو ہسپتال لاہور میں کیسنر کی ادویات کی عدم دستیابی پر اپیل کر دی۔ میو ہسپتال میں والدہ کی کمیو کے لئے لیٹارا گولیاں نہ ملنے سے شہری پریشان کہا ایک ماہ سے میو ہسپتال کے چکر کاٹ رہا ہوں مگر ادوایات نہیں مل رہیں۔

میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر افتخار کہتے ہیں صرف ابھی تک 70 لاکھ روپے موصول ہوئے ہیں۔ محکمہ بیت المال کو فنڈز کی فراہمی کے لیے تین لیٹر لکھ چکے ہیں۔

6 comments

Leave a reply