ڈکیتی کے ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری درخواست پر سماعت

0
28

ہاٹ لائن نیوز : ڈکیتی کے دو ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری درخواست پر سماعت ہوئی ۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت خارج کر دی ۔

جسٹس عالیہ نیلم نے ملزمان اسلم اورناصر کی درخواست پرسماعت کی ۔

ڈی پی او شیخوپورہ نے عدالت کو بتایا کہ فریقین ایک ہی علاقے میں قریب قریب رہتے ہیں، صفدر آباد میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، تصاویر سمیت دیگر چیزیں پولیس کو نہیں دی گئیں ، ڈکیتی کی واردات میں ملزمان ملوث پائے گئے ہیں ۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ ملزم اسلم کی بیوی بھی ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھی ، ایک ملزم نے تمام وقوعہ کا اعتراف بھی کیا ہے، ایک ملزم عدیل الرحمن اشتہاری ہوچکاہے۔

ملزمان کے وکیل کا کہنا ہے کہ بے بنیاد الزامات پر درخواست گزاروں کو گرفتار کیا گیا ، دشمنی کی بنیاد پر ڈکیتی کا کیس بنا کر گرفتار کیا گیا ہے۔

Leave a reply