پہاڑسے 8 سالہ بچےکی لاش برآمد

0
32

ہاٹ لائن نیوز : ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں قریبی پہاڑ سے زکریا نامی 8 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں پہاڑ سے زکریا نامی بچے کی رسی سے بندھی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ کل شام لاپتہ ہوا تھا جس کی لاش صبح جمرود لالہ چینہ کے مقام پر پہاڑ سے ملی۔ 8 سالہ بچے کے ہاتھ رسی سے بندھے ہوئے تھے۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلیے جمرود اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ، واقعہ کی نوعیت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Leave a reply