پرویز الہی کی فائل نواز شریف کےپاس ؟

0
113

 

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب اسمبلی میں محمد خان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری بھرتی کا معاملہ ؛ اینٹی کرپشن کورٹ میں پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔

پراسیکیوشن نے آج بھی مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جس پر عدالت نے اظہار برہمی کیا ۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر کوئٹہ گیا ہے ساتھ اس مقدمہ کا ریکارڈ بھی لے کر گیا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ پہلے لاہور ہائیکورٹ میں ریکارڈ تھا اب کوئٹہ چلا گیا ہے ، یہ پراسیکیوشن کی بد نیتی ہے جو ریکارڈ پیش نہیں کر رہے ، آج عدالت کوئی آرڈر جاری کردے گی ۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ یوں لگتا ہے کہ نواز شریف کوٸٹہ جاتے ہوٸے ساتھ یہ ریکارڈ بھی لے گئے ہیں جس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے ۔

عدالت نے پرویز الہی کی درخواست ضمانت انتظار میں رکھ لی ، پرویز الہٰی کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ پیش ہوئے

یاد رہے کہ پرویز الہٰی پر پنجاب اسمبلی میں محمد خان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری غیر قانونی بھرتی کا الزام ہے ۔

Leave a reply