77

لاہور میں سکول کھانا پروگرام کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا

(ہاٹ لائن نیوز) لاہور میں سکول کھانا پروگرام کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا، بچوں کو مفت کھانا فراہم کئے جانے والے سکولوں کی تعداد 20 سے بڑھا کر 30 کر دی گئی۔

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سکول کھانا پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا، جس کے لئے ابتدائی طور پر 100 سکولوں کا ٹارگٹ پورا کرنا ہے، اس پروگرام سے سکولوں میں بچوں کی تعداد اور صحت میں بہتری آئی ہے۔

ڈاکٹر مراد راس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ مخیر حضرات کو دعوت دیتا ہوں وہ جتنے سکولز میں کھانا دینا چاہتے ہیں فراہم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں