فرح شہزادی کے بچوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

0
20

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں فرح شہزادی کے بچوں کا نام پاسپوٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔

جسٹس انوارالحق پنوں کی سربراہی میں2رکنی بینچ نے اپیل کا فیصلہ جاری کیا ۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل بچوں کے نام پی سی ایل لسٹ میں رکھنے کے حوالے سے عدالت کو مطمین کرنے میں ناکام رہا،بچوں کی والدہ فرح شہزادی سمیت دیگر پر اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا،مقدمے کے مطابق فرح شہزادی نے کرپشن اور سرکاری خزانے کو بہت زیادہ نقصان پہنچایاہے،فرح شہزادی نے انوسٹیگیشن جوائن نہیں کی،فرح شہزادی بیرون ملک ہے اور اس مقدمے میں اشتہاری ہوچکی ہے،فرح شہزادی پر جب مقدمہ درج کیا گیا اس وقت دونوں بچوں کی عمریں سولہ سال سے کم تھی،بچوں کا نام پی ایس ایل لسٹ میں رکھنے کا جواز نہیں ہے،عدالت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کا ذکر کیق،عدالت اپیل کو منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتی ہے۔

Leave a reply