ہوٹل میں گم ہونے والی انگوٹھی کہاں سے ملی ؟

0
221
ہوٹل میں گم ہونے والی انگوٹھی کہاں سے ملی ؟

ہاٹ لائن نیوز : پیرس کی ایک خاتون کی ہیرے کی انگوٹھی اس کے ہوٹل کے کمرے سے غائب ہو گئی تھی اور بعد میں اسے ایک ویکیوم کلینر نے برآمد کیا گیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے پیرس پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی انگوٹھی ہوٹل کے کمرے کی میز سے اس وقت غائب ہوگئی جب وہ شاپنگ کے لیے باہر نکلی تھی، شبہ ہے کہ اسے ہوٹل کے ملازم نے چوری کیا ہے۔

ہوٹل کے حکام نے بتایا کہ ملازمین نے گمشدہ انگوٹھی کی تلاش شروع کی اور ایک سیکیورٹی گارڈ نے اسے صفائی کے عملے کے زیر استعمال ویکیوم کلینر بیگ سے برآمد کیا۔

خاتون کی ہیرے کی انگوٹھی کی قیمت 800,000 ڈالر ہے۔

Leave a reply