انناس کے بے شمار حیران کن فوائد

0
93

قدرت نے انسان کو بے شمار لذیذ پھلوں سے نوازا ہے اور ہر پھل بے شمار غذائیت اور خواص سے بھرپور ہے ان میں انناس بہت اہم ہے۔

انناس جسے انگریزی میں پائن ایپل کہتے ہیں نہ صرف صحت کے لیے اہم ہے بلکہ یہ کئی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔ اس کے چند فائدے ہیں جن کی مدد سے آپ کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

انناس کھانے سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، اس میں موجود وٹامن سی صحت کے لیے بہت مفید ہے، اس پھل میں کینسر سے لڑنے کی صلاحیت بھی ہے اور یہ دمے کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

اگر آپ ڈبہ بند انناس کا جوس استعمال کرتے ہیں تو ایک ایسا انتخاب کریں جس میں چینی شامل نہ ہو ۔

Leave a reply