سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

0
0
سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

کراچی: گزشتہ روز نمایاں اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں آج معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 336 روپے فی تولہ ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 74 ہزار 945 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 8 ڈالر کمی کے بعد 4,148 ڈالر ہوگئی۔

Leave a reply