
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔
وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 389 روپے 03 پیسے سے کم ہو کر 387 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل ڈیزل 404 روپے 97 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہورہا تھا۔
وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات اور حکومت کے طے کردہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 30 ستمبر کی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔









