درگاہ لعل شہباز قلندر سے کروڑوں کی چوری

0
108

ہاٹ لائن نیوز : درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق درگاہ لعل شہباز قلندر سے ایک ماہ میں 1 کروڑ 23 لاکھ 72 ہزار 863 روپے مالیت کا سونا چوری ہوا جس کے بعد نگراں وزیر اوقاف عمر سومرو نےدرگاہ کے منیجر کو معطل کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

ترجمان اوقاف و وزیر قانون کا کہنا ہے کہ درگاہ کے منیجر زبیر بلوچ نے انکوائری کمیٹی کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

نگران وزیر اوقاف کا کہنا تھا کہ انہوں نے منیجر زبیر بلوچ کو معطل کرکے کیس اینٹی کرپشن ایجنسی کو بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ چوری کی فوری ریکوری کی جائے۔

نگراں وزیر نے کہا کہ اس کے ساتھ تمام مزارات کے منتظمین کے خلاف بھی تحقیقات ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری منور مہیسر نے زبیر بلوچ کو درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر کا منیجر مقرر کیا اور زبیر بلوچ ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں جب کہ وہ کئی سالوں سے ہدیہ خانے کی چابی اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔

Leave a reply