
ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کے بیشتر اضلاع مون سون بارشوں کی لپیٹ میں ہیں، تیز ہواؤں کیساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے جاری مون سون بارشوں کے باعث 13 بچوں سمیت 30 افراد جاں بحق اور 11 بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کیمطابق بارشوں سے 866 مکانات مکمل طور پر منہدم اور 13 ہزار 986 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے جب کہ 1لاکھ9 ہزار 903 افراد متاثر ہوئے ہیں۔









