مارگریٹ کوالی کی منفرد سینڈلز نے فیشن حلقوں کی توجہ حاصل کرلی

0
10
مارگریٹ کوالی کی منفرد سینڈلز نے فیشن حلقوں کی توجہ حاصل کرلی

ہالی ووڈ اداکارہ مارگریٹ کوالی نے لندن میں فلم ’دی ڈاگ اسٹارز‘ کے پریمیئر کے موقع پر ایسا منفرد فیشن اسٹائل اپنایا جس نے سوشل میڈیا اور فیشن حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کرلی۔

اداکارہ نے معروف فرانسیسی فیشن ہاؤس چینل کی انتہائی سادہ طرز کی سینڈلز پہنیں۔ ان سینڈلز کا ڈیزائن اس قدر کم سے کم ہے کہ دور سے دیکھنے پر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے پاؤں میں کوئی جوتا موجود ہی نہیں۔

اس طرز کے فٹ ویئر کو ’نیکڈ سینڈلز‘ یا ’بارفٹ فٹ ویئر‘ کہا جا رہا ہے۔ ڈیزائن میں پاؤں کے بیشتر حصے کو کھلا رکھا گیا ہے جبکہ سینڈل بنیادی طور پر ٹخنے کے گرد نظر آتا ہے۔

یہ ڈیزائن چینل کے کروز 2027 کلیکشن کا حصہ ہے، جسے ڈیزائنر میتھیو بلازی نے رواں برس پیش کیا تھا۔ کلیکشن میں بلیک کے ساتھ گولڈن تفصیلات والے ڈیزائن بھی شامل ہیں۔

مارگریٹ کوالی کی ریڈ کارپٹ پر آمد کے بعد ان سینڈلز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آئے۔ کچھ افراد نے اسے جدید فیشن کا منفرد تجربہ قرار دیا، جبکہ بعض نے اس کے غیر معمولی ڈیزائن پر طنزیہ انداز اپنایا۔

فیشن کی دنیا میں حالیہ عرصے کے دوران ایسے جوتوں اور سینڈلز کے ڈیزائن بھی توجہ حاصل کر رہے ہیں جو روایتی انداز سے ہٹ کر پاؤں کو زیادہ نمایاں رکھتے ہیں۔ چینل کا یہ نیا ڈیزائن بھی اسی رجحان کی ایک مثال سمجھا جا رہا ہے۔

کروز 2027 کلیکشن کی مارکیٹ میں دستیابی نومبر سے متوقع ہے، تاہم ان مخصوص سینڈلز کی قیمت سے متعلق ابھی باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ ’نیکڈ سینڈلز‘ مستقل فیشن ٹرینڈ بنتی ہیں یا صرف رن وے اور ریڈ کارپٹ تک محدود رہنے والا ایک تجرباتی ڈیزائن ثابت ہوتی ہیں۔

Leave a reply