عمران خان کی بہنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، نورین اور عظمیٰ بھی نظربند

لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بعد ان کی مزید دو بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی نظربند کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو 30 روز کے لیے نظر بند کرنے کے احکامات ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ دونوں خواتین کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق نظربندی کے احکامات پولیس کی سفارش پر تھری ایم پی او کے تحت جاری کیے گئے۔
واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل عمران خان کی بہن علیمہ خان کو بھی نظربند کرکے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔









