27ستمبر کو لانگ مارچ کی کال، پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے

اسلام آباد: 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی کال کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے اندر اختلافات شدت اختیار کرنے لگے ہیں۔
پی ٹی آئی کے بیرون ملک مقیم بعض رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وسط اگست کے بجائے 27 ستمبرکواحتجاجی مارچ کی تاریخ کسی مبینہ خفیہ ڈیل کےتحت مقرر کی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان پر تنقید کرنے والے شہباز گل کو جلد اپنے بیان پر معذرت کرنا پڑے گی۔
سہیل آفریدی کے مطابق وہ اس معاملے پر علیمہ خان کو بھی اپنے مؤقف پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا تفصیلی انٹرویو آج رات 8 بجے نشر کیے جانے کا امکان ہے، جس میں وہ لانگ مارچ کی تاریخ اور پارٹی کے اندر سامنے آنے والے اختلافات پر اپنا مؤقف پیش کریں گے۔








