اب سعودی عرب میں بھی ہاکی کھیلی جائے گی

0
104

ہاٹ لائن نیوز : سعودی ہاکی فیڈریشن کے تحت پہلی ایلیٹ چیمپئن شپ جمعے سے ریاض کے الشباب کلب میں شروع ہو رہی ہے۔

ہاکی میچز کے انعقاد کا مقصد فیلڈ ہاکی کو مختلف سپورٹس کلبوں میں شامل کرنا ہے۔

اسپورٹس کلب کے تحت مملکت میں فیلڈ ہاکی کے فروغ کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

چیمپئن شپ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو فیڈریشن کے تحت وسطی، مشرقی و مغربی ریجنز کی ٹیمیں ہیں جن میں 60 کھلاڑی شامل ہیں۔

سعودی ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے تحت سعودی عرب میں کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھا کر مملکت میں ہاکی کے کھیل کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ہاکی کے میدان میں بہترین ٹیم کو منظم کیا جا سکے۔

Leave a reply