ہزاروں میٹر بلند پہاڑی پر ہولناک جرم

1
98

سوئزرلینڈ: ( ہاٹ لائن نیوز) سوئزرلینڈ میں چوری کی ایک انوکھی اور غیرمعمولی واردات ہوئی ہے۔ مہم جو چور 2350 میٹر بلند پہاڑ پر رکھے گئے چندہ بکس کو توڑ کر اس میں جمع کی گئی ساری رقم لے کر غائب ہوگئے ہیں۔

اس واقعہ پر ماہرین حیرت زدہ ہیں کیوں کہ یہ راستہ اس قدر دشوار گزار ہے کہ یہاں آلات ، رسیوں اور کوہ پیمائی کی تربیت کے بغیر نہیں جایا جاسکتا اور یوں چندہ پیٹی تک پہنچنا بے حد مشکل کام ہے۔

سوئزرلینڈ میں کوہ پیمائی اور ٹریکنگ کے مقامات پر اکثر اس طرح کے عطیہ بکس رکھے جاتے ہیں تاکہ مہم جو حضرات کے مدد سے ان راستوں کو بہتر بنایا جاسکے۔ لیکن حیرت انگیز طور پر ہزاروں میٹر بلند موجود چندہ بکس سے بھی رقم چوری کر لی گئی ہے۔

پہاڑی تک پہنچنے کا راستہ مشکلات کی وجہ سے ’درجہ پنجم‘ میں شمار ہوتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ماہر کوہ پیماؤں نے ہی یہ واردات کی ہے۔

1 comment

Leave a reply