پی ٹی سی ایل کی ایف آئی اے تحقیقات کے خلاف درخواست

0
68

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی سی ایل کی ایف آئی اے تحقیقات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے شکایت کنندہ کی جانب سے فریق بننے کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا ۔

عدالت نے ایف آئی اے سے تحریری جواب طلب کر رکھا ہے۔

جسٹس عالیہ نیلم نےپی ٹی سی ایل کی درخواست پر سماعت کی ، پی ٹی سی ایل کی جانب سے وقاص میرایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

ایڈووکیٹ شاہ جہاں خان کیجانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ تحقیقات میری درخواست پر شروع کی گئیں،مالی خرد برد کے حوالے سے معلومات عدالت کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں،کیس میں فریق بننے کی اجازت دی جائے ۔

وقاص میر وکیل پی ٹی سی ایل نے عدالت کو بتایا کہ 2019/20 میں فائبر اپٹک تاریں بچھانے کی ایف آئی اے میں شکایت درج کی گئی،شکایت کنندہ کے مطابق اس کام میں چار سو ملین کی خرد برد کی گئی ہے،2021 میں ایف آئی اے نے یہ تحقیقات بند کر دیں،ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی سی ایل اب ایک پرائیویٹ کمپنی ہے،پی ٹی سی ایل اب ایف آئی اے کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی،2023 میں ایف آئی اے نے دوبارہ اس پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،پی ٹی سی ایل ایک پرائیویٹ کمپنی ہے،نجی کمپنی اتصالات پی ٹی سی ایل کے انتظامی اور مالیاتی معاملات کو کنٹرول کرتی ہے ۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی اے کو پی ٹی سی ایل کے خلاف تحقیقات کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

Leave a reply