گلٹر دور کرنے کے مؤثر طریقے

0
66

گلٹر کو خواتین میک اپ یا ہیئر اسٹائل میں خوبصورتی شامل کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں ۔

اکثر کچھ کپڑوں خصوصاً اسکارف گلٹر سے متاثر ہوتے ہیں جو جلد اور بالوں میں چپک جاتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ اس سے چھٹکارا حاصل کرنا سب سے مشکل کام ہے۔آج ہم آپ کو گلٹر سے چھٹکارا پانے کے چند آسان طریقے بتائیں گے۔

جلد سےگلٹر ختم کرنے کیلیے ناریل کاتیل یا زیتون کاتیل لگائیں ، اپنی جلد کی صفائی جاری رکھیں جب تک کہ یہ صاف نہ ہوجائے، کیونکہ یہ سب سے آسان اور موثر طریقہ ہے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اس جگہ پر بام یا لوشن لگائیں اس سے جلدسےگلٹر ختم ہو جائے گی۔

اگر آپ کے بال پر گلٹرہیں تو ناریل کا تیل لگا کر صاف کریں۔
اسکے علاوہ، ٹشو پر ہیئر سپرے لگائیں اوربالوں کو صاف کریں۔

کپڑوں سے چمک ختم کرنے کے لیے اس جگہ پر ہیئر اسپرے چھڑکیں اور پھر اسے دھو لیں، ہیئر اسپرے کو اچھی طرح سے لگانا چاہیے، دھونے کے بعد گلٹر ختم ہوجائے گی۔

Leave a reply