دہشت گردوں کا حملہ ، 3 شہید 13 زخمی

0
115

ہاٹ لائن نیوز : ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن تھانے پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری کار تھانے کے مین گیٹ پر ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے کے قریب سے تاحال فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تھانہ درابن روانہ کردی گئی ہے۔

شہید ہونے والوں میں حوالدار ریاست اور سپاہی ذوالفقار شامل ہیں، حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جب کہ تحصیل درابن کے اسکول اور کالج بند کردیے گئے اور آج کا پرچہ بھی ملتوی کردیا گیا۔

Leave a reply