کیا اسرائیلی حملہ امت مسلمہ کو متحد کر دے گا؟

0
80

لاہور : (ہاٹ لائن نیوز ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ٹیلیفونک گفتگو میں فلسطین کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے اور جنگی جرائم کی روک تھام کے لیےاپنا کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے ، دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہے۔

دونوں راہنماؤں نے اسرائیل فلسطین کشیدگی کو روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر نے غزہ اور اسکے گردونواح میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی ولی عہد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب کشیدگی کو روکنے کے لیے تمام بین الاقوامی اور علاقائی فریقوں سے رابطے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

سعودی شہزادے محمد بن سلمان نے غزہ کی پٹی کی صورتحال کی سنگینی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کو نشانہ بنانے سمیت بے گناہ جانیں لینے سے متعلق سعودی موقف اور بین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سعودی ولی عہد نے فلسطینی کاز کی حمایت اور امن کے حصول کے لیے کوششوں پر مملکت کے موقف پر بھی زور دیا جو فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

Leave a reply