نسیم شاہ کےلیےدعاؤں کی اپیل

1
79

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) ایشیا کپ میں انجری کا شکار ہونے اور ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری لندن میں ہوئی ہے۔
فاسٹ باؤلر کو سرجری کے بعد 4 سے 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے بعد وہ مکمل صحت یابی کے بعد دوبارہ باؤلنگ کر سکیں گے۔

چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن مغیث شیخ نے ہسپتال سے نسیم شاہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کندھے کی معمولی انجری کے بعد اب بہتر حالت میں ہیں، انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں، انشاء اللہ وہ جلد ایکشن میں آئیں گے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

چوٹ کی وجہ سے وہ بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

1 comment

Leave a reply