اب آپ بیرون ملک نہیں جاسکتے،وجہ سامنے آگئی

0
80

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) ملک بھر میں پاسپورٹ کے اجرا کا نیا بحران کھڑا ہوگیا ، لیمینیشن پیپر ختم ہونے سے پاسپورٹ کی چھپائی کاکام بند ہوگیا

ذرائع کے مطابق حکام کی نااہلی کے باعث پاسپورٹ کے لیمینیشن پیپر منگوانے کا بروقت انتظام نہ ہوسکا ،ایک ہفتے سے پاسپورٹ کا لیمینیشن پیپر ختم ہوا تو حکام نے خاموشی اختیار کرلی ، محض ایک ہفتے میں پاسپورٹ کا بیک لاک پانچ لاکھ تک پہنچ گیا ہے جبکہ روزانہ بیس سے پچیس ہزار نئے اور تجدید کی درخواستیں موصول ہورہی ہیں ،

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیمینیشن پیپر کا آرڈردیا جا چکا ہے پاکستان پہنچنے میں ایک ہفتہ لگے گا جبکہ مزید ایک ہفتہ کسٹم سے لیمینیشن پیپر کلئیر کروانے میں لگ سکتا ہے اور اگلے دو ہفتے میں بیک لاک دس لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے ، ذرائع کے مطابق بیک لاک کو ختم کرنے میں ایک ماہ سے زائد لگ سکتا ہے ۔

Leave a reply