دماغ کو صحت مند رکھنے کےلئے کیا کرنا چاہیے ؟

0
90

زیتون کا تیل طبی لحاظ سے بہت فائدہ مند ہے، زیتون کے تیل میں میکرونیوٹرینٹس، فیٹی ایسڈز ، وٹامنز پائے جاتے ہیں جو اسے صحت بخش غذا بناتے ہیں۔

روزانہ ایک چمچ زیتون کا تیل پینے کے بہت سے فوائد ہیں۔

ایک چمچ زیتون کا تیل خالی پیٹ پینا ان خلیوں کو نقصان سے بچاتا ہے جو کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔

زیتون کے تیل کی مدد سے ذیابیطس، کولیسٹرول اور خون میں گلوکوز کی سطح کم ہوتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ خوراک ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔

زیتون کا تیل جسم کی سوجن کم کرتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق زیتون کا تیل چند کھانے کے چمچ پینے سے درد دور ہو جاتا ہے اور یہ قدرتی علاج ہے جس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔

زیتون کا تیل دماغی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے، دماغ کو آکسیجن کی بہت ضرورت ہوتی ہے، جس کی کمی سے فری ریڈیکلز کی مقدار بڑھ جاتی ہے جوصحت کیلیے نقصان دہ ہیں۔

زیتون کا تیل جسمانی طور پر استعمال کرنا آپ کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے، یہ جلد، ناخن اور بالوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

Leave a reply