
حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 15 پیسے کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 231 روپے 72 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
قیمت میں اس کمی سے فضائی کمپنیوں کو آپریشنل اخراجات میں کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے، کیونکہ ایندھن کا خرچ ائیرلائنز کے مجموعی بجٹ کا ایک بڑا حصہ ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سے قبل جیٹ فیول کی قیمت تقریباً 188 روپے فی لیٹر تھی، جس کے بعد مختلف عالمی عوامل کے باعث اس میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔







