مٹی کا تیل سستا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار

0
28
مٹی کا تیل سستا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار

اسلام آباد: حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے فی لیٹر 6 روپے 85 پیسے کی رعایت دے دی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس سے پہلے یہ 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔
دوسری جانب حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

Leave a reply