ڈالرکوپھرپر لگ گئے

0
93

 

ہاٹ لائن نیوز : ڈالر مزید 45 پیسے مہنگا، 288 روپے کا ہوگیا جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری، روپے کی قدر مزید گر گئی، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر ڈالر 45 پیسے اضافے کیساتھ 288 روپے پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 287 روپے اور 55 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 285 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،جس کے بعد انڈیکس 56 ہزار 809 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

Leave a reply