پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں جیسے مسائل کا سامنا ہے

0
45

ہاٹ لائن نیوز : چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں جیسے چیلنج کا سامنا ہے،چیئرمین سینیٹ نے ملک کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے اور بارشوں کے سبب ہونے والے مالی اور جانی نقصان پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں، مقامی ادارے ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں تیزی لائیں، عوام ریسکیو اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور امدادی کاروائیوں میں ان کا ہاتھ بٹائیں، چئیرمن سینٹ نے کہا کہ قدرتی آفات ایک عالمی مسئلہ ہیں ، مشترکہ کوششوں سے ہی منفی اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

Leave a reply