لفٹ کے دروازے میں سر پھنسنے سے 6 سالہ بچے کی موت 

0
151

 

ہاٹ لائن نیوز : بھارت کے شہر احمد آباد کے علاقے شاہی باغ میں رہائشی سوسائٹی کی لفٹ میں سر پھنس جانے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

بچہ وسنت وہار سوسائٹی کے گراؤنڈ فلور پر کھیل رہا تھا جب وہ عمارت کی لفٹ میں داخل ہوا تو لفٹ میں خرابی پیدا ہونے سے دروازے اچانک بند ہو گئے اور بچے کا سرلفٹ کےدروازے میں پھنس گیا۔

لفٹ زمین اور پہلی منزل کے درمیان پھنس گئی اور بچہ بھی کچھ دیر تک اس میں پھنس گیا۔

سوسائٹی کے مکینوں نے بچے کو بچانے کی کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ان کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد انہوں نے فائر بریگیڈ کی ٹیم کو بلایا۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے بچے کو لفٹ سے باہر نکال لیا۔ تاہم شدید زخمی ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے بچے کو مردہ قرار دے دیا۔

Leave a reply