چڑیا گھر کا ٹھیکہ لینے کے لیے درخواست دائر

0
47

ہاٹ لائن نیوز : چڑیا گھر لاہور میں فوٹو گرافی کا ٹھیکہ لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے ڈی جی چڑیا گھر کے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس عابد عزیز شیخ نے رانا نعیم کی درخواست پر کیس کی سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ احد جمال عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ میں پشاور، بہاولپور اورجلو پارک میں فوٹوگرافی کا کام کر رہا ہوں،پاکستان کے تمام چڑیا گھروں میں فوٹو گرافی اور موبائل فوٹو گرافی کے الگ الگ ٹھیکے دئیے جاتے ہیں،لاہور چڑیا گھر میں ایک ہی ٹھیکہ دیا جاتا ہے، چڑیا گھر انتظامیہ کو موبائل فوٹو گرافی کا ٹھیکہ دینے کی درخواست کی ہے، دو لاکھ روپے ماہانہ پر ٹھیکہ دینے کی تجویز دی ہے، ٹھیکہ دینے سے چڑیا گھر کی آمدنی میں اضافہ ہو گا، انتظامیہ نے ابھی تک اس کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر میں آج کل تزین وآرائش کا کام ہو رہا ہے، عدالت نے کہا کہ درخواست ڈی۔ جی چڑیا گھر کو بھجوا دیتے ہیں، کام مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق فیصلہ کر دیں۔

Leave a reply