حلقے کے مسائل کیوں بتائے ؟ لیگی امیدوار کا ووٹر پر تشدد

0
76

ہاٹ لائن نیوز : این اے 121 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شیخ روحیل اصغر نے حلقے کے مسائل بتانے پر شہری پر تشدد کیا۔

لاہور کے حلقہ این اے 121 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ روحیل اصغر نے ووٹرز کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ووٹر نے انتخابی مہم کے دوران امیدوار کو پانی اور سیوریج کا مسئلہ بتایا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ووٹر نے کہا کہ شیخ صاحب گلی میں گندا پانی کھڑا ہے، ووٹر کی شکایت پر روحیل اصغر برہم ہوگئے۔

شیخ روحیل اصغر نے دیگر کارکنوں کے سامنے ووٹر کو دھکا دیا اور تھپڑ مارا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق روحیل اصغر کے تشدد کے بعد ان کے سیکیورٹی گارڈز نے بھی ووٹرز پر تشدد جاری رکھا۔

Leave a reply