پتنگ بازی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

0
41

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں پتنگ بازی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے، ایڈووکیٹ رانا سکندر کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے مغل پورہ سمیت دیگر کئی علاقوں میں پتنگ بازی جاری ہے، اس خونی کھیل کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

پتنگ بازی پر پولیس کو سخت کارروائی کرنے کے احکامات کیے جائیں،عدالت پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درامد کرانے کا حکم دے ، عوام کے تحفظ کے لیے موٹر سائیکلوں پر لوہے کے راڈ لگانے کا بھی حکم جاری کیا جائے۔

Leave a reply