جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز کا میچ تاخیر کا شکار

0
95

ہاٹ لائن نیوز: آئی سی سی ورلڈ کپ کے 15ویں میچ میں جنوبی افریقہ اور ہالینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا۔

نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج دھرم شالہ کے تاریخی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی تاہم بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہونا تھا لیکن صبح سے بارش کے باعث میچ کا ٹاس تک ممکن نہ ہو سکا۔

میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک 2-2 میچز کھیل چکی ہیں جن میں پروٹیز نے دونوں میں فتح حاصل کی اور دونوں میں ہالینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a reply