کوئی بھی نیا ٹیوب ویل نہیں لگے گا؟

0
42

ہاٹ لائن نیوز : تدارک سموگ کیس کے دوران عدالت نے کہا کہ کوئی بھی بور واسا کی اجازت کے بغیر نہیں ہو گا، کوئی ٹیوب ویل بھی واسا کی اجازت کے بغیر نہیں لگے گا جو ٹیوب ویل واسا کی اجازت کے بغیر لگے اسے سیل کر دیا جائے گا،وکیل جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ ڈی۔ سی نارووال نے جوڈیشل کمیشن کے سیل کیے ہوئے یونٹ کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جس پر عدالت نے ڈی سی نارووال کو اپنی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آپ کسی بھی سیاسی دباؤ کی صورت میں عدالت کو آگاہ کریں۔

اس موقع پر ایل ۔ڈی ۔اے کے وکیل نے بتایا کہ میواکی جنگل لگایا ہے جس میں 6 ہزار درخت لگائے گئے ہیں جس پر عدالت نے وکیل ایل ڈی اے کے اس اقدام سراہا،واسا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں ٹیوب ویلز پر میٹر لگا دیئے گئے ہیں جس سے ایک مخصوص مقدار سے زیادہ پانی حاصل نہیں ہو گا،جسٹس شاہد نے کہا کہ عدالت کی وجہ سے اب تک پچاس ریچارج ٹیوب ویل لگائے جا چکے ہیں جس سے بارش کے پانی کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی، عدالت نے مزید سماعت اگلے جمعہ تک ملتوی کر دی۔

Leave a reply